27 نومبر، 2021، 5:09 PM

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد

ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد

اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس قوہ مقننہ کے سربراہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان کا ہفتہ وار مشترکہ اجلاس قوہ مقننہ کے سربراہ  محمد باقر قالیباف کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ جناب محسنی اژہ ای نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مشترکہ اجلاس میں اقتصادی و معاشی مشکلات کو حل کرنے کے بارے میں بھی بات چيت کی گئي۔۔

News ID 1908972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha